18 وہ باطِل فعلِ فریب ہیں ۔سزا کے وقت برباد ہو جائیں گی۔
19 یعقُو ب کا بخرہ اُن کی مانِند نہیںکیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہےاور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عَصا ہے۔ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔
20 تُو میرا گُرز اور جنگی ہتھیار ہےاور تُجھی سے مَیں قَوموں کو توڑتا اور تُجھی سےسلطنتوں کو نیست کرتا ہُوں۔
21 تُجھی سے مَیں گھوڑے اور سوار کو کُچلتااور تُجھی سے رتھ اور اُس کے سوار کو چُور کرتا ہُوں۔
22 تُجھی سے مَرد و زناور پِیر و جوان کو کُچلتااورتُجھی سے نَوخیز لڑکوں اور لڑکیوں کو پِیسڈالتا ہُوں۔
23 اور تُجھی سے چَرواہے اور اُس کے گلّہ کو کُچلتااور تُجھی سے کِسان اور اُس کے جوڑی بَیل کواور تُجھی سے سرداروں اور حاکِموں کو چُور چُور کردیتا ہُوں۔
24 اور مَیں بابل کو اور کسدِستان کے سب باشِندوں کو اُس تمام نُقصان کا جو اُنہوں نے صِیُّون کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے پُہنچایا ہے عِوض دیتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔