50 تُم جو تلوار سے بچ گئے ہو کھڑے نہ ہو ۔ چلے جاؤ ۔ دُور ہی سے خُداوند کو یاد کرو اور یروشلیِم کا خیال تُمہارے دِل میں آئے۔
51 ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی ۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔
52 اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اُس کی تراشی ہُوئی مُورتوں کو سزا دُوں گا اور اُس کی تمام سلطنت میں گھایل کراہیں گے۔
53 ہر چند بابل آسمان پر چڑھ جائے اور اپنے زور کی اِنتِہا تک مُستحکم ہو بَیٹھے تَو بھی غارت گر میری طرف سے اُس پر چڑھ آئیں گے خُداوند فرماتا ہے۔
54 بابل سے رونے کیاور کسدیوں کی سرزمِین سے بڑی ہلاکت کیآواز آتی ہے۔
55 کیونکہ خُداوند بابل کو غارت کرتا ہے اور اُس کےبڑے شور و غُل کو نیست کرے گا ۔اُن کی لہریں سمُندر کی طرح شور مچاتی ہیں ۔اُن کے شور کی آواز بُلند ہے۔
56 اِس لِئے کہ غارت گر اُس پر ہاں بابل پر چڑھ آیا ہےاور اُس کے زورآور لوگ پکڑے جائیں گے ۔اُن کی کمانیں توڑی جائیں گیکیونکہ خُداوند اِنتقام لینے والا خُدا ہے ۔ وہضرُور بدلہ لے گا۔