یرمِیاہ 18:8-14 URD

8 اور اگر وہ قَوم جِس کے حق میں مَیں نے یہ کہا اپنی بُرائی سے باز آئے تو مَیں بھی اُس بدی سے جو مَیں نے اُس پر لانے کا اِرادہ کِیا تھا باز آؤُں گا۔

9 اور پِھر اگر مَیں کِسی قَوم اور کِسی سلطنت کی بابت کہُوں کہ اُسے بناؤُں اور لگاؤُں۔

10 اور وہ میری نظر میں بدی کرے اور میری آواز کو نہ سُنے تو مَیں بھی اُس نیکی سے باز رہُوں گا جو اُس کے ساتھ کرنے کو کہا تھا۔

11 اور اب تُو جا کر یہُودا ہ کے لوگوں اور یروشلیِم کی باشِندوں سے کہہ دے کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں تُمہارے لِئے مُصِیبت تجوِیز کرتا ہُوں اور تُمہاری مُخالفت میں منصُوبہ باندھتا ہُوں ۔ سو اب تُم میں سے ہر ایک اپنی بُری روِش سے باز آئے اور اپنی راہ اور اپنے اعمال کو درُست کرے۔

12 پر وہ کہیں گے کہ یہ تو فضُول ہے کیونکہ ہم اپنے منصُوبوں پر چلیں گے اور ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کے مُطابِق عمل کرے گا۔ لوگ خُداوند کو رَدّ کرتے ہیں

13 اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہدریافت کرو کہ قَوموں میں سے کِسی نےکبھی اَیسی باتیں سُنی ہیں؟اِسرائیل کی کُنواری نے نِہایت ہَولناککام کِیا۔

14 کیا لُبنا ن کی برف جو چٹان سے مَیدان میں بہتیہے کبھی بند ہو گی؟کیا وہ ٹھنڈا بہتا پانی جو دُور سے آتا ہے سُوکھجائے گا؟۔