یرمِیاہ 30:13-19 URD

13 تیرا حِمایتی کوئی نہیںجو تیری مرہم پٹّی کرے ۔تیرے پاس کوئی شِفا بخش دوا نہیں۔

14 تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے ۔وہ تیرے طالِب نہیں ہیں ۔فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیااور سنگ دِل کی طرح تادِیب کیاِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئیاور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔

15 تُو اپنی خستگی کے سبب سے کیوں چِلاّتی ہے؟تیرا درد لاعِلاج ہے ۔اِس لِئے کہ تیری بدکرداری نِہایت بڑھ گئی اورتیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے مَیں نے تُجھسے اَیسا کِیا۔

16 تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گےاور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گےاور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گےاور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔

17 کیونکہ مَیں پِھر تُجھے تندرُستیاور تیرے زخموں سے شِفا بخشُوں گا ۔خُداوند فرماتا ہےکیونکہ اُنہوں نے تیرا نام مردُودہ رکھّاکہ یہ صِیُّون ہے جِسے کوئی نہیں پُوچھتا۔

18 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہدیکھ مَیں یعقُو ب کے خَیموں کی اَسِیری کو مَوقُوفکراؤُں گااور اُس کے مسکنوں پر رحمت کرُوں گااور شہر اپنے ہی پہاڑ پر بنایا جائے گا اور قصراپنےہی مقام پر آباد ہو جائے گا۔

19 اور اُن میں سے شُکرگُذاریاور خُوشی کرنے والوں کی آواز آئے گیاور مَیں اُن کو افزایش بخشُوں گا اور وہ تھوڑے نہہوں گے ۔مَیں اُن کو شَوکت بخشُوں گا اور وہ حقِیر نہہوں گے۔