یرمِیاہ 46:22-28 URD

22 وہ سانپ کی مانِند چلچلائے گیکیونکہ وہ فَوج لے کر چڑھائی کریں گےاور کُلہاڑے لے کر لکڑہاروں کی مانِند اُس پرچڑھ آئیں گے۔

23 وہ اُس کا جنگل کاٹ ڈالیں گے ۔ اگرچہ وہ اَیساگھنا ہےکہ کوئی اُس میں سے گُذر نہیں سکتاخُداوند فرماتا ہے کیونکہ وہ ٹِڈّیوں سے زِیادہبلکہ بے شُمار ہیں۔

24 دُخترِ مِصر رُسوا ہو گی۔وہ شِمالی لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔

25 ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں آمُو نِ نُو کو اور فرعو ن اور مِصر اور اُس کے معبُودوں اور اُس کے بادشاہوں کو یعنی فرعون اور اُن کو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُوں گا۔

26 اور مَیں اُن کو اُن کے جانی دُشمنوں اور شاہِ بابل نبُوکدر ضر اور اُس کے مُلازِموں کے حوالہ کر دُوں گا لیکن اِس کے بعد وہ پِھر اَیسی آباد ہو گی جَیسی اگلے دِنوں میں تھی خُداوند فرماتا ہے۔

27 لیکن اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہو اوراَے اِسرائیل گھبرا نہ جاکیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سےاور تیری اَولاد کو اُن کی اَسِیری کی زمِین سےرہائی دُوں گااور یعقُو ب واپس آئے گا اور آرام و راحتسے رہے گااور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔

28 اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہو خُداوندفرماتا ہے کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔اگرچہ مَیں اُن سب قَوموں کو جِن میں مَیں نےتُجھے ہانک دِیا نیست و نابُود کرُوںتَو بھی مَیں تُجھے نیست و نابُود نہ کرُوں گابلکہ مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہچھوڑُوں گا۔