یرمِیاہ 14:14-20 URD

14 تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ انبیا میرا نام لے کر جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں ۔ مَیں نے نہ اُن کو بھیجا اور نہ حُکم دِیا اور نہ اُن سے کلام کِیا ۔ وہ جُھوٹی رُویا اور جُھوٹا عِلمِ غَیب اور بطالت اور اپنے دِلوں کی مکّاری نبُوّت کی صُورت میں تُم پر ظاہِر کرتے ہیں۔

15 اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ نبی جِن کو مَیں نے نہیں بھیجا جو میرا نام لے کر نُبوّت کرتے اور کہتے ہیں کہ تلوار اور کال اِس مُلک میں نہ آئیں گے وہ تلوار اور کال ہی سے ہلاک ہوں گے۔

16 اور جِن لوگوں سے وہ نبُوّت کرتے ہیں وہ کال اور تلوارکے سبب سے یروشلیِم کے کُوچوں میں پھینک دِئے جائیں گے ۔ اُن کو اور اُن کی بِیوِیوں اور اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹِیوں کو دفن کرنے والا کوئی نہ ہو گا ۔ مَیں اُن کی بُرائی اُن پر اُنڈیل دُوں گا۔

17 اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہمیری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیںاور ہرگِز نہ تھمیںکیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگیاور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔

18 اگر مَیں باہر مَیدان میں جاؤُں تو وہاں تلوار کےمقتُول ہیں!اور اگر مَیں شہر میں داخِل ہوؤں تو وہاں کالکے مارے ہیں!ہاں نبی اور کاہِن دونوں ایک اَیسے مُلک کوجائیں گےجِسے وہ نہیں جانتے۔

19 کیا تُو نے یہُودا ہ کو بِالکُل رَدّ کر دِیا؟کیا تیری جان کو صِیُّون سے نفرت ہے؟تُو نے ہم کو کیوں مارااور ہمارے لِئے شِفا نہیں؟سلامتی کا اِنتِظار تھا پر کُچھ فائِدہ نہ ہُؤااور شِفا کے وقت کا پر دیکھو دہشت!۔

20 اَے خُداوند! ہم اپنی شرارت اور اپنے باپ داداکی بدکرداری کا اِقرار کرتے ہیںکیونکہ ہم نے تیرا گُناہ کِیا ہے۔