یرمِیاہ 4:27-31 URD

27 کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ تمام مُلک وِیران ہو گا تَو بھی مَیں اُسے بِالکُل برباد نہ کرُوں گا۔

28 اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گیاور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گاکیونکہ مَیں کہہ چُکا ۔مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے بازنہ آؤُں گا۔

29 سواروں اور تِیراندازوں کے شور سےتمام شہری بھاگ جائیں گے ۔وہ گھنے جنگلوں میں جا گُھسیں گےاور چٹانوں پر چڑھ جائیں گے ۔سب شہر ترک کِئے جائیں گے اور کوئی آدمی اُنمیں نہ رہے گا۔

30 تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟اگرچہ تُو لال جوڑاپہنے ۔اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو ۔ اگرچہ تُواپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائےتُو عبث اپنے آپ کوخُوب صُورت بنائے گی ۔تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے ۔وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔

31 کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہےجِسے درد لگے ہوںاور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہپَیدا ہویعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتیاور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہےہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تابہے۔