یرمِیاہ 15:7-13 URD

7 اور مَیں نے اُن کو مُلک کے پھاٹکوں پر چھاجسے پھٹکا ۔مَیں نے اُن کے بچّے چِھین لِئے ۔ مَیں نےاپنے لوگوں کو ہلاک کِیاکیونکہ وہ اپنی راہوں سے نہ پِھرے۔

8 اُن کی بیوائیں میرے آگےسمُندر کی ریت سے زِیادہ ہو گئِیں ۔مَیں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پرغارت گرکو مُسلّط کِیا ۔مَیں نے اُس پر ناگہان عذاب و دہشت کوڈال دِیا۔

9 سات بچّوں کی والِدہ نِڈھال ہو گئی ۔اُس نے جان دے دی ۔دِن ہی کو اُس کا سُورج ڈُوب گیا ۔وہ پشیمان اور سراسِیمہ ہو گئی ہے ۔خُداوند فرماتا ہےمَیں اُن کے باقی لوگوں کو اُن کے دُشمنوں کےآگے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔

10 اَے میری ماں مُجھ پر افسوس کہ مَیں تُجھ سے تمام دُنیا کے لِئے لڑاکا آدمی اور جھگڑالُو شخص پَیدا ہُؤا! مَیں نے تو نہ سُود پر قرض دِیا اور نہ قرض لِیا تَو بھی اُن میں سے ہر ایک مُجھ پر لَعنت کرتا ہے۔

11 خُداوند نے فرمایا یقِیناً مَیں تُجھے تَقوِیت بخشُوں گا کہ تیری خَیر ہو ۔ یقِیناً مَیں مُصِیبت اور تنگی کے وقت دُشمنوں سے تیرے سامنے اِلتجا کراؤُں گا۔

12 کیا کوئی لوہے کو یعنی شِمالی فَولاد اور پِیتل کو توڑ سکتا ہے؟۔

13 تیرے مال اور تیرے خزانوں کو مُفت لُٹوا دُوں گا اور یہ تیرے سب گُناہوں کے سبب سے تیری تمام سرحدّوں میں ہو گا۔