14 اگر مَیں گُناہ کرُوں تو تُو مُجھ پر نِگران ہو گا۔اور تُو مُجھے میری بدکاری سے بری نہیں کرے گا۔
15 اگر مَیں بدی کرُوں تو مُجھ پرافسوس!اگر مَیں صادِق بنُوں تَو بھی اپنا سر نہیں اُٹھانے کاکیونکہ مَیں رُسوائی سے بھرا ہُوںاور اپنی مُصِیبت کو دیکھتا رہتاہُوں
16 اور اگر سر اُٹھاؤں تو تُو شیر کی طرح مُجھے شِکارکرتا ہےاور پِھر عجِیب صُورت میں مُجھ پر ظاہِر ہوتا ہے۔
17 تُو میرے خِلاف نئے نئے گواہ لاتا ہےاور اپنا قہر مُجھ پر بڑھاتا ہے۔نئی نئی فَوجیں مُجھ پر چڑھ آتی ہیں۔
18 پس تُو نے مُجھے رَحِم سے نِکالا ہی کیوں؟مَیں جان دے دیتا اور کوئی آنکھ مُجھے دیکھنے نہ پاتی۔
19 مَیں اَیسا ہوتا کہ گویا تھا ہی نہیں۔مَیں رَحِم ہی سے قبر میں پُہنچا دِیا جاتا۔
20 کیا میرے دِن تھوڑے سے نہیں؟ بازآاور مُجھے چھوڑ دے تاکہ مَیں کُچھ راحت پاؤُں۔