ایُّوب 30 URD

1 پر اب تو وہ جو مُجھ سے کم عُمر ہیں میرا تمسخر کرتے ہیںجِن کے باپ دادا کو اپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ رکھنابھی مُجھے ناگوار تھا۔

2 بلکہ اُن کے ہاتھوں کی قُوّت مُجھے کِس بات کا فائِدہپُہنچائے گی؟وہ اَیسے آدمی ہیں جِن کی جوانی کا زور زائِل ہو گیا۔

3 وہ اِفلاس اور قحط کے مارے دُبلے ہو گئے ہیں۔وہ وِیرانی اور سُنسانی کی تارِیکی میں خاک چاٹتے ہیں۔

4 وہ جھاڑِیوں کے پاس لونِئے کا ساگ توڑتے ہیںاور جھاؤ کی جڑیں اُن کی خُوراک ہے۔

5 وہ لوگوں کے درمِیان رگیدے گئے ہیں۔لوگ اُن کے پِیچھے اَیسے چِلاّتے ہیں جَیسے چور کے پِیچھے۔

6 اُن کو وادِیوں کے شِگافوں میںاور غاروں اور زمِین کے بھٹّوں میں رہنا پڑتا ہے۔

7 وہ جھاڑِیوں کے درمِیان رینگتےاور جھنکاڑوں کے نِیچے اِکٹّھے پڑے رہتے ہیں۔

8 وہ احمقوں بلکہ کمِینوں کی اَولاد ہیں۔وہ مُلک سے مار مار کر نِکالے گئے تھے۔

9 اور اب مَیں اُن کا گِیت بنا ہُوں۔بلکہ اُن کے لِئے ضربُ المثل ہُوں۔

10 وہ مُجھ سے گِھن کھاتے ۔ وہ مُجھ سے دُورکھڑے ہوتےاور میرے مُنہ پر تُھوکنے سے باز نہیں رہتے ہیں۔

11 کیونکہ خُدا نے میرا چِلّہ ڈِھیلا کر دِیا اور مُجھ پر آفت بھیجی۔اِس لِئے وہ میرے سامنے بے لگام ہو گئے ہیں۔

12 میرے دہنے ہاتھ پر لوگوں کا ہجُوم اُٹھتا ہے۔وہ میرے پاؤں کو ایک طرف سرکا دیتے ہیںاور میرے خِلاف اپنی مُہلِک راہیں نِکالتے ہیں۔

13 اَیسے لوگ بھی جِن کا کوئی مددگار نہیںمیرے راستہ کوبِگاڑتےاور میری مُصِیبت کو بڑھاتے ہیں۔

14 وہ گویا بڑے رخنہ میں سے ہو کر آتے ہیںاور تباہی میں مُجھ پر ٹُوٹ پڑتے ہیں۔

15 دہشت مُجھ پر طاری ہو گئی۔وہ ہوا کی طرح میری آبرُو کو اُڑاتی ہے۔میری عافِیت بادل کی طرح جاتی رہی۔

16 اب تو میری جان میرے اندر گُداز ہو گئی ۔دُکھ کے دِنوں نے مُجھے جکڑ لِیا ہے۔

17 رات کے وقت میری ہڈِّیاں میرے اندر چِھد جاتی ہیںاور وہ درد جو مُجھے کھائے جاتے ہیں دَم نہیں لیتے۔

18 میرے مرض کی شِدّت سے میری پوشاکبدنُما ہو گئی۔وہ میرے پَیراہن کے گریبان کی طرح مُجھ سے لِپٹیہُوئی ہے۔

19 اُس نے مُجھے کِیچڑ میں دھکیل دِیا ہے۔مَیں خاک اور راکھ کی مانِند ہو گیا ہُوں۔

20 مَیں تُجھ سے فریاد کرتا ہُوں اور تُو مُجھے جوابنہیں دیتا۔مَیں کھڑا ہوتا ہُوں اور تُو مُجھے گُھورنے لگتا ہے۔

21 تُو بدل کر مُجھ پر بے رحم ہو گیا ہے۔اپنے بازُو کے زور سے تُو مُجھے ستاتا ہے۔

22 تُو مُجھے اُوپر اُٹھا کر ہوا پر سوار کرتا ہےاور مُجھے آندھی میں گُھلا دیتا ہے۔

23 کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے مَوت تک پُہنچا ئے گااور اُس گھر تک جو سب زِندوں کے لِئے مُقرّر ہے۔

24 تَو بھی کیا تباہی کے وقت کوئی اپنا ہاتھ نہ بڑھائے گااور مُصِیبت میں فریاد نہ کرے گا؟

25 کیا مَیں درد مند کے لِئے روتا نہ تھا؟کیا میری جان مُحتاج کے لِئے آزُردہ نہ ہوتی تھی؟

26 جب مَیں بھلائی کا مُنتظِر تھا تو بُرائی پیش آئی۔جب مَیں روشنی کے لِئے ٹھہرا تھا تو تارِیکی آئی۔

27 میری انتڑِیاں اُبل رہی ہیں اور آرام نہیں پاتِیں۔مُجھ پر مُصِیبت کے دِن آ پڑے ہیں۔

28 مَیں بغَیر دُھوپ کے کالا ہو گیا ہُوں۔مَیں مجمع میں کھڑا ہو کر مدد کے لِئے دُہائی دیتاہُوں۔

29 میں گِیدڑوں کا بھائیاور شُتر مُرغوں کا ساتھی ہُوں۔

30 میری کھال کالی ہو کر مُجھ پر سے گِرتی جاتی ہےاور میری ہڈِّیاں حرارت سے جل گئِیں۔

31 اِسی لِئے میری سِتار سے ماتماور میری بانسلی سے رونے کی آواز نِکلتی ہے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42