ایُّوب 10 URD

1 میری رُوح میری زِندگی سے بیزار ہے۔مَیں اپنا شِکوہ خُوب دِل کھول کر کرُوں گا۔مَیں اپنے دِل کی تلخی میں بولُوں گا۔

2 مَیں خُدا سے کہُوںگا مُجھے مُلزِم نہ ٹھہرا۔مُجھے بتا کہ تُو مُجھ سے کیوں جھگڑتا ہے۔

3 کیا تُجھے اچھّا لگتا ہے کہ اندھیر کرےاور اپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چِیز کو حقِیر جانےاور شرِیروں کی مشورت کو روشن کرے؟

4 کیا تیری آنکھیں گوشت کی ہیںیا تُو اَیسے دیکھتا ہے جَیسے آدمی دیکھتاہے؟

5 کیا تیرے دِن آدمی کے دِن کی طرحاور تیرے سال اِنسان کے ایّام کی مانِند ہیں

6 کہ تُو میری بدکاری کو پُوچھتااور میرا گُناہ ڈُھونڈتا ہے

7 گو تُجھے معلُوم ہے کہ مَیں شرِیر نہیں ہُوںاور کوئی نہیں جو تیرے ہاتھ سے چُھڑاسکے؟

8 تیرے ہی ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور سراسر جوڑ کرکامِل کِیا۔پِھر بھی تُو مُجھے ہلاک کرتا ہے۔

9 یاد کر کہ تُو نے گُندھی ہُوئی مِٹّی کی طرح مُجھے بنایااور کیا تُو مُجھے پِھر خاک میں مِلائے گا؟

10 کیا تُو نے مُجھے دُودھ کی طرح نہیں اُنڈیلااور پنِیر کی طرح نہیں جمایا؟

11 پِھر تُو نے مُجھ پر چمڑا اور گوشت چڑھایااور ہڈِ ّیوں اور نسوں سے مُجھے جوڑ دِیا۔

12 تُو نے مُجھے جان بخشی اور مُجھ پر کرم کِیااور تیری نِگہبانی نے میری رُوح سلامت رکھّی

13 تَو بھی تُو نے یہ باتیں اپنے دِل میں چُھپا رکھّی تِھیں۔مَیں جانتا ہُوں کہ تیرا یِہی اِرادہ ہے کہ

14 اگر مَیں گُناہ کرُوں تو تُو مُجھ پر نِگران ہو گا۔اور تُو مُجھے میری بدکاری سے بری نہیں کرے گا۔

15 اگر مَیں بدی کرُوں تو مُجھ پرافسوس!اگر مَیں صادِق بنُوں تَو بھی اپنا سر نہیں اُٹھانے کاکیونکہ مَیں رُسوائی سے بھرا ہُوںاور اپنی مُصِیبت کو دیکھتا رہتاہُوں

16 اور اگر سر اُٹھاؤں تو تُو شیر کی طرح مُجھے شِکارکرتا ہےاور پِھر عجِیب صُورت میں مُجھ پر ظاہِر ہوتا ہے۔

17 تُو میرے خِلاف نئے نئے گواہ لاتا ہےاور اپنا قہر مُجھ پر بڑھاتا ہے۔نئی نئی فَوجیں مُجھ پر چڑھ آتی ہیں۔

18 پس تُو نے مُجھے رَحِم سے نِکالا ہی کیوں؟مَیں جان دے دیتا اور کوئی آنکھ مُجھے دیکھنے نہ پاتی۔

19 مَیں اَیسا ہوتا کہ گویا تھا ہی نہیں۔مَیں رَحِم ہی سے قبر میں پُہنچا دِیا جاتا۔

20 کیا میرے دِن تھوڑے سے نہیں؟ بازآاور مُجھے چھوڑ دے تاکہ مَیں کُچھ راحت پاؤُں۔

21 اِس سے پہلے کہ مَیں وہاں جاؤُں جہاں سے پِھرنہ لَوٹُوں گایعنی تارِیکی اور مَوت اور سایہ کی سرزمِین کو

22 گہری تارِیکی کی سرزمِین جو خُود تارِیکی ہی ہے ۔مَوت کے سایہ کی سرزمِین جو بے ترتِیب ہےاور جہاں روشنی بھی اَیسی ہے جَیسی تارِیکی ۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42