ایُّوب 35 URD

1 اِس کے عِلاوہ الِیہُو نے یہ بھی کہا:-

2 کیا تُو اِسے اپنا حق سمجھتا ہےیا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ تیری صداقت خُدا کی صداقت سےزِیادہ ہے۔

3 جو تُو کہتا ہے کہ مُجھے اِس سے کیا نفع مِلے گا؟اور مُجھے اِس میں گُنہگار ہونے کی نِسبت کَونسا زِیادہفائِدہ ہوگا؟

4 مَیں تُجھے اور تیرے ساتھتیرے رفِیقوں کو جواب دُوں گا۔

5 آسمان کی طرف نظر کر اوردیکھاور افلاک پر جو تُجھ سے بُلند ہیں نِگاہ کر۔

6 اگر تُو گُناہ کرتا ہے تو اُس کا کیا بِگاڑتاہے؟اور اگر تیری تقصِیریں بڑھ جائیں تو تُو اُس کا کیا کرتا ہے ؟

7 اگر تُو صادِق ہے تو اُس کو کیا دے دیتا ہے؟یا اُسے تیرے ہاتھ سے کیا مِل جاتا ہے؟

8 تیری شرارت تُجھ جَیسے آدمی کے لِئے ہےاور تیری صداقت آدم زاد کے لِئے۔

9 ظُلم کی کثرت کی وجہ سے وہ چِلاّتے ہیں۔زبردست کے بازُو کے سبب سے وہ مدد کے لِئے دُہائیدیتے ہیں۔

10 پر کوئی نہیں کہتا کہ خُدا میرا خالِق کہاں ہےجو رات کے وقت نغمے عِنایت کرتا ہے۔

11 جو ہم کو زمِین کے جانوروں سے زِیادہ تعلِیم دیتا ہےاور ہمیں ہوا کے پرِندوں سے زِیادہ عقل مند بناتا ہے؟

12 وہ دُہائی دیتے ہیں پر کوئی جواب نہیں دیتا۔یہ بُرے آدمِیوں کے غرُور کے سبب سے ہے۔

13 یقِیناً خُدا بطالت کو نہیں سُنے گااور قادرِ مُطلق اُس کا لِحاظ نہ کرے گا۔

14 خاص کر جب تُو کہتا ہے کہ تُو اُسے دیکھتا نہیں۔مُقدّمہ اُس کے سامنے ہے اور تُو اُس کے لِئے ٹھہرا ہُؤا ہے۔

15 پر اب چُونکہ اُس نے اپنے غضب میں سزا نہ دیاور وہ غرُور کا زیادہ خیال نہیں کرتا

16 اِس لِئے ایُّوب خُود بِینی کے سبب سے اپنا مُنہکھولتاہےاور نادانی سے باتیں بناتا ہے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42