ایُّوب 14 URD

1 اِنسان جو عَورت سے پَیدا ہوتا ہے۔تھوڑے دِنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔

2 وہ پُھول کی طرح نِکلتا اور کاٹ ڈالا جاتا ہے۔وہ سایہ کی طرح اُڑ جاتا ہے اور ٹھہرتا نہیں۔

3 سو کیا تُو اَیسے پر اپنی آنکھیں کھولتا ہےاور مُجھے اپنے ساتھ عدالت میں گھسِیٹتا ہے؟

4 ناپاک چِیز میں سے پاک چِیز کَون نِکال سکتاہے؟ کوئی نہیں۔

5 اُس کے دِن تو ٹھہرے ہُوئے ہیں اور اُس کےمہِینوں کی تعدادتیرے پاس ہےاور تُو نے اُس کی حدّوں کو مُقرّر کر دِیا ہے جِنہیں وہ پارنہیں کر سکتا۔

6 سو اُس کی طرف سے نظر ہٹا لے تاکہ وہ آرام کرےجب تک وہ مزدُور کی طرح اپنا دِن پُورا نہ کر لے۔

7 کیونکہ درخت کی تو اُمّید رہتی ہے کہ اگر وہ کاٹا جا ئےتو پِھر پُھوٹ نِکلے گااور اُس کی نرم نرم ڈالِیاں مَوقُوف نہ ہوںگی۔

8 اگرچہ اُس کی جڑ زمِین میں پُرانی ہو جائےاور اُس کا تنہ مِٹّی میں گل جائے

9 تَو بھی پانی کی بُو پاتے ہی وہ شگُوفے لائے گااور پَودے کی طرح شاخیں نِکالے گا۔

10 لیکن اِنسان مَر کر پڑا رہتا ہےبلکہ اِنسان دَم چھوڑ دیتا ہے اور پِھر وہ کہاں رہا؟

11 جَیسے جِھیل کا پانی مَوقُوف ہو جاتااور دریا اُترتا اور سُوکھ جاتا ہےوَیسے آدمی لیٹ جاتا ہے اور اُٹھتا نہیں۔

12 جب تک آسمان ٹل نہ جائے وہ بیدار نہ ہوں گےاور نہ اپنی نِیند سے جگائے جائیں گے۔

13 کاش کہ تُو مُجھے پاتال میں چُھپا دےاور جب تک تیرا قہر ٹل نہ جائے مُجھے پوشِیدہ رکھّےاور کوئی مُعیّن وقت میرے لِئے ٹھہرائے اور مُجھے یاد کرے!

14 اگر آدمی مَر جائے تو کیا وہ پِھرجِئے گامَیں اپنی جنگ کے کُل ایّام میں مُنتِطر رہتاجب تک میرا چُھٹکارا نہ ہوتا۔

15 تُو مُجھے پُکارتا اور مَیں تُجھے جواب دیتا۔تُجھے اپنے ہاتھوں کی صنعت کی طرف رغبت ہوتی۔

16 پر اب تو تُو میرے قدم گِنتا ہے۔کیا تُو میرے گُناہ کی تاک میں لگا نہیں رہتا؟

17 میری خطا تَھیلی میں سر بہ مُہر ہے۔تُو نے میرے گُناہ کو سی رکھّا ہے۔

18 یقِیناً پہاڑ گِرتے گِرتے معدُوم ہو جاتا ہےاور چٹان اپنی جگہ سے ہٹا دی جاتی ہے۔

19 پانی پتّھروں کو گِھس ڈالتا ہے۔اُس کی باڑھ زمِین کی خاک کو بہا لے جاتی ہے۔اِسی طرح تُو اِنسان کی اُمّید کو مِٹا دیتا ہے۔

20 تُو سدا اُس پر غالِب ہوتا ہے ۔ سو وہ گُذر جاتا ہے۔تُو اُس کا چِہرہ بدل ڈالتا اور اُسے خارِج کر دیتاہے۔

21 اُس کے بیٹوں کی عِزّت ہوتی ہے پر اُسے خبر نہیں۔وہ ذلِیل ہوتے ہیں پر وہ اُن کا حال نہیں جانتا۔

22 بلکہ اُس کا گوشت جو اُس کے اُوپر ہے دُکھی رہتااور اُس کی جان اُس کے اندر ہی اندر غم کھاتی رہتی ہے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42