1 تب الِیفز تیمانی نے جواب دِیا:-
2 کیا کوئی اِنسان خُدا کے کام آ سکتا ہے؟یقِیناً عقل مند اپنے ہی کام کا ہے۔
3 کیا تیرے صادِق ہونے سے قادرِ مُطلِق کو کوئیخُوشی ہے؟یا اِس بات سے کہ تُو اپنی راہوں کو کامِل کرتا ہے اُسےکُچھ فائِدہ ہے؟
4 کیا اِس لِئے کہ تُجھے اُس کا خَوف ہے وہ تُجھے جِھڑکتااور تُجھے عدالت میں لاتا ہے؟
5 کیا تیری شرارت بڑی نہیں؟کیا تیری بدکارِیوں کی کوئی حدہے؟
6 کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیںاور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔
7 تُو نے تھکے ماندوں کو پانی نہ پِلایااور بُھوکوں سے روٹی کو روک رکھّا۔
8 لیکن زبردست آدمی زمِین کا مالِک بنااور عِزّت دار آدمی اُس میں بسا۔
9 تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیااور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔
10 اِس لِئے پھندے تیری چاروں طرف ہیںاور ناگہانی خَوف تُجھے ستاتا ہے۔
11 یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتااور پانی کی باڑھ تُجھے چُھپائے لیتی ہے۔
12 کیا آسمان کی بُلندی میں خُدا نہیں؟اور تاروں کی بُلندی کو دیکھ ۔ وہ کَیسے اُونچے ہیں!
13 پِھر تُو کہتا ہے کہ خُدا کیا جانتا ہے؟کیا وہ گہری تارِیکی میں سے عدالت کرے گا ؟
14 دَلدار بادل اُس کے لِئے پردہ ہیں کہ وہ دیکھنہیں سکتا۔وہ آسمان کے دائِرہ میں سَیر کرتا پِھرتا ہے۔
15 کیا تُو اُسی پُرانی راہ پر چلتا رہے گاجِس پر شرِیر لوگ چلے ہیں؟
16 جو اپنے وقت سے پہلے اُٹھا لِئے گئےاور سَیلاب اُن کی بُنیاد کو بہا لے گیا۔
17 جو خُدا سے کہتے تھے ہمارے پاس سے چلا جااور یہ کہ قادرِ مُطلِق ہمارے لِئے کر کیا سکتا ہے؟
18 تَو بھی اُس نے اُن کے گھروں کو اچّھی اچّھی چِیزوںسے بھر دِیالیکن شرِیروں کی مشورت مُجھ سے دُور ہے۔
19 صادِق یہ دیکھ کر خُوش ہوتے ہیںاور بے گُناہ اُن کی ہنسی اُڑاتے ہیں
20 اور کہتے ہیں کہ یقِیناً وہ جو ہمارے خِلاف اُٹھےتھے کٹ گئےاور جو اُن میں سے باقی رہ گئے تھے اُن کو آگ نےبھسم کر دِیا ہے۔
21 اُس سے مِلا رہ تو سلامت رہے گااور اِس سے تیرا بھلا ہو گا۔
22 مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ شرِیعت کو اُسی کیزُبانی قبُول کراور اُس کی باتوں کو اپنے دِل میں رکھ لے۔
23 اگر تُو قادرِ مُطلِق کی طرف پِھرے تو بحال کِیاجائے گا۔بشرطیکہ تُو ناراستی کو اپنے خَیموں سے دُور کر دے۔
24 تُو اپنے خزانہ کو مِٹّی میںاور اوفِیر کے سونے کو ندیوں کے پتّھروں میں ڈال دے
25 تب قادرِ مُطلِق تیراخزانہاور تیرے لِئے بیش قِیمت چاندی ہو گا۔
26 کیونکہ تب ہی تُو قادرِ مُطلِق میں مسرُور رہے گااور خُدا کی طرف اپنا مُنہ اُٹھائے گا۔
27 تُو اُس سے دُعا کرے گا اور وہ تیری سُنے گااور تُو اپنی مَنّتیں پُوری کرے گا۔
28 جِس بات کو تُو کہے گا وہ تیرے لِئے ہو جائے گیاور نُور تیری راہوں کو رَوشن کرے گا۔
29 جب وہ پست کریں گے تُو کہے گا بُلندی ہو گی۔اور وہ حلِیم آدمی کو بچائے گا۔
30 وہ اُس کو بھی چُھڑالے گا جو بے گُناہ نہیں ہے۔ہاں وہ تیرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے سبب سے چُھڑایاجائے گا۔