1 اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہےاور اپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔
2 ذرا اُ س کے بولنے کی آواز کو سُنواور اُس زمزمہ کو جو اُ س کے مُنہ سے نِکلتا ہے۔
3 وہ اُسے سارے آسمان کے نِیچےاور اپنی بِجلی کو زمِین کی اِنتہا تک بھیجتا ہے۔
4 اِس کے بعد رعد کی آواز آتی ہے ۔وہ اپنے جلال کی آواز سے گرجتا ہےاور جب اُ س کی آواز سُنائی دیتی ہے تو وہ اُسے روکتا ہے۔
5 خُدا عجِیب طَور پر اپنی آواز سے گرجتا ہے۔وہ بڑے بڑے کام کرتا ہے جِن کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔
6 کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تُو زمِین پر گِر۔اِسی طرح وہ بارِش سےاور مُوسلا دھار مِینہ سے کہتا ہے۔
7 وہ ہر آدمی کے ہاتھ پر مُہر کر دیتا ہےتاکہ سب لوگ جِن کو اُس نے بنایا ہے اِس بات کوجان لیں۔
8 تب درِندے غاروں میں گُھس جاتےاور اپنی اپنی ماند میں پڑے رہتے ہیں۔
9 آندھی جنُوب کی کوٹھری سےاور سردی شِمال سے آتی ہے۔
10 خُدا کے دَم سے برف جم جاتی ہےاور پانی کا پَھیلاؤ تنگ ہو جاتا ہے۔
11 بلکہ وہ گھٹا پر نمی کو لادتا ہےاور اپنے بِجلی والے بادلوں کو دُور تک پَھیلاتا ہے۔
12 اُسی کی ہدایت سے وہ اِدھر اُدھر پِھرائے جاتے ہیںتاکہ جو کُچھ وہ اُنہیں فرمائےاُسی کو وہ دُنیا کے آباد حِصّہ پر انجام دیں
13 خواہ تنبِیہ کے لِئے یا اپنے مُلک کے لِئے۔یا رحمت کے لِئے وہ اُسے بھیجے۔
14 اَے ایُّوب اِس کو سُن لے۔چُپ چاپ کھڑا رہ اور خُدا کے حَیرت انگیز کاموں پر غَور کر۔
15 کیا تُجھے معلُوم ہے کہ خُدا کیوں کر اُنہیں تاکِید کرتا ہےاور اپنے بادل کی بِجلی کو چمکاتاہے؟
16 کیا تُو بادلوں کے مُوازنہ سے واقِف ہے؟یہ اُسی کے حَیرت انگیز کام ہیں جو عِلم میں کامِل ہے۔
17 جب زمِین پر جنُوبی ہَوا کی وجہ سے سنّاٹا ہوتاہےتو تیرے کپڑے کیوں گرم ہو جاتے ہیں؟
18 کیا تُو اُ س کے ساتھ فلک کو پَھیلا سکتا ہےجو ڈھلے ہُوئے آئِینہ کی طرح مضبُوط ہے؟
19 ہم کو سِکھا کہ ہم اُس سے کیا کہیںکیونکہ اندھیرے کے سبب سے ہم اپنی تقرِیر کو درُستنہیں کر سکتے
20 کیا اُ س کو بتایا جائے کہ مَیں بولنا چاہتاہُوں؟یا کیا کوئی آدمی یہ خواہش کرے کہ وہ نِگل لِیاجائے؟
21 ابھی تو آدمی اُس نُور کو نہیں دیکھتے جو افلاک پر روشن ہےلیکن ہوا چلتی ہے اور اُنہیں صاف کر دیتی ہے۔
22 شِمال سے سُنہری روشنی آتی ہے۔خُدا مُہِیب شَوکت سے مُلبّس ہے۔
23 ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔ وہ قُدرت اورعدل میں شاندار ہےاور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔
24 اِسی لِئے لوگ اُس سے ڈرتے ہیں۔وہ دانا دِلوں کی پروا نہیں کرتا۔