8 کیا تُم اُس کی طرف داری کروگے؟کیا تُم خُدا کی طرف سے جھگڑوگے؟
9 کیا یہ اچھّا ہو گا کہ وہ تُمہاری تفتِیش کرے؟کیا تُم اُسے فریب دو گے جَیسے آدمی کو؟
10 وہ ضرُور تُمہیں ملامت کرے گا۔اگر تُم خُفیتہً طرف دارِی کرو۔
11 کیا اُس کا جلال تُمہیں ڈرا نہ دے گااور اُس کا رُعب تُم پر چھا نہ جائے گا؟
12 تُمہاری معرُوف باتیں راکھ کی کہاوتیں ہیں۔تُمہاری فصِیلیں مِٹّی کی فصِیلیں ہیں۔
13 تُم چُپ رہو ۔ مُجھے چھوڑو تاکہ مَیں بول سکُوںاور پِھر مُجھ پر جو بِیتے سو بِیتے۔
14 مَیں اپنا ہی گوشت اپنے دانتوں سے کیوں چباؤُںاور اپنی جان اپنی ہتھیلی پر کیوں رکھُّوں؟