3 کیا لغو باتیں کبھی ختم ہوںگی؟تُو کَون سی بات سے جِھڑک کر جواب دیتاہے؟
4 مَیں بھی تُمہاری طرح بات بنا سکتا ہُوں۔اگر تُمہاری جان میری جان کی جگہ ہوتیتو مَیں تُمہارے خِلاف باتیں گھڑ سکتااور تُم پر اپنا سر ہِلا سکتا۔
5 بلکہ مَیں اپنی زُبان سے تُمہیں تقوِیت دیتااور میرے لبوں کی غمگُساری تُم کو تسلّی دیتی۔
6 اگرچہ مَیں بولتا ہُوں پر مُجھ کو تسلّی نہیں ہوتیاور گو چُپکا بھی ہو جاتا ہُوں پر مُجھے کیا راحت ہوتی ہے؟
7 پر اُس نے تو مُجھے بیزار کر ڈالا ہے۔تُو نے میرے سارے جتھے کو تباہ کر دِیا ہے۔
8 تُو نے مُجھے مضبُوطی سے پکڑ لِیا ہے ۔ یِہی مُجھ پرگواہ ہے۔میری لاغری میرے خِلاف کھڑی ہو کر میرے مُنہ پرگواہی دیتی ہے۔
9 اُس نے اپنے غضب میں مُجھے پھاڑا اور میرا پِیچھاکِیاہے۔اُس نے مُجھ پر دانت پِیسے۔میرا مُخالِف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔