3 نادان کو تُو نے کَیسی صلاح دیاور حقِیقی معرفت خُوب ہی بتائی!
4 تُو نے جو باتیں کہیِں سو کِس سے؟اور کِس کی رُوح تُجھ میں سے ہو کر نِکلی؟
5 مُردوں کی رُوحیںپانی اور اُس کے رہنے والوں کے نِیچے کانپتی ہیں۔
6 پاتال اُس کے حضُور کُھلا ہےاور جہنّم بے پردہ ہے۔
7 وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہےاور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔
8 وہ اپنے دَلدار بادلوں میں پانی کو باندھ دیتا ہےاور بادل اُس کے بوجھ سے پھٹتا نہیں۔
9 وہ اپنے تخت کو ڈھانک لیتا ہےاور اُس کے اُوپر اپنے بادل کو تان دیتا ہے۔