4 تُو نے جو باتیں کہیِں سو کِس سے؟اور کِس کی رُوح تُجھ میں سے ہو کر نِکلی؟
5 مُردوں کی رُوحیںپانی اور اُس کے رہنے والوں کے نِیچے کانپتی ہیں۔
6 پاتال اُس کے حضُور کُھلا ہےاور جہنّم بے پردہ ہے۔
7 وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہےاور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔
8 وہ اپنے دَلدار بادلوں میں پانی کو باندھ دیتا ہےاور بادل اُس کے بوجھ سے پھٹتا نہیں۔
9 وہ اپنے تخت کو ڈھانک لیتا ہےاور اُس کے اُوپر اپنے بادل کو تان دیتا ہے۔
10 اُس نے روشنی اور اندھیرے کے مِلنے کی جگہ تکپانی کی سطح پر حدباندھ دی ہے۔