ایُّوب 27 URD

1 اور ایُّوب نے پِھر اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:-

2 زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیااور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے ۔

3 (کیونکہ میری جان مُجھ میں اب تک سالِم ہے اورخُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے)۔

4 یقِناً میرے لب ناراستی کی باتیں نہ کہیں گےنہ میری زُبان سے فریب کی بات نِکلے گی۔

5 خُدا نہ کرے کہ مَیں تُمہیں راست ٹھہراؤُں۔مَیں مَرتے دَم تک اپنی راستی کو ترک نہ کرُوں گا۔

6 مَیں اپنی صداقت پر قائِم ہُوں اور اُسے نہچھوڑُوں گا۔جب تک میری زِندگی ہے میرا دِل مُجھے ملامت نہکرے گا۔

7 میرا دُشمن شرِیروں کی مانِند ہواور میرے خِلاف اُٹھنے والا ناراستوں کی مانِند!

8 کیونکہ گو بے دِین دَولت حاصِل کر لے تَو بھی اُسکی اُمّید کیا ہےجب خُدا اُس کی جان لے لے؟

9 کیا خُدا اُس کی فریاد سُنے گاجب مُصِیبت اُس پرآئے؟

10 کیا وہ قادرِ مُطلق میں مسرُور رہے گااور ہر وقت خُدا سے دُعاکرے گا؟

11 مَیں تُمہیں خُدا کے برتاؤ کی تعلِیم دُوں گااور قادرِ مُطلق کی بات نہ چُھپاؤُں گا۔

12 دیکھو! تُم سبھوں نے خُود یہ دیکھا ہےپِھر تُم بِالکُل خُود بِین کَیسے ہوگئے؟

13 خُدا کی طرف سے شرِیر آدمی کا حِصّہاور ظالِموں کی مِیراث جو وہ قادرِ مُطلق کی طرف سےپاتے ہیں یِہی ہے۔

14 اگر اُس کے بچّے بُہت ہو جائیں تو وہ تلوار کےلِئے ہیںاور اُس کی اَولاد روٹی سے سیر نہ ہو گی۔

15 اُس کے باقی لوگ مَر کر دفن ہوں گےاور اُس کی بیوائیں نَوحہ نہ کریں گی۔

16 چاہے وہ خاک کی طرح چاندی جمع کر لےاور کثرت سے لِباس تیّار کر رکھّے۔

17 وہ تیّار کر لے پر جو راست ہیں وہ اُن کو پہنیں گےاور جو بے گُناہ ہیں وہ اُس چاندی کو بانٹ لیں گے۔

18 اُس نے مکڑی کی طرح اپنا گھر بنایااور اُس جھونپڑی کی طرح جِسے رکھوالا بناتا ہے۔

19 وہ لیٹتا ہے دَولت مند پر وہ دفن نہ کِیا جائے گا۔وہ اپنی آنکھ کھولتا ہے اور وہ ہے ہی نہیں۔

20 دہشت اُسے پانی کی طرح آ لیتی ہے۔رات کو طُوفان اُسے اُڑا لے جاتا ہے۔

21 مشرِقی ہوا اُسے اُڑا لے جاتی ہے اور وہ جاتارہتا ہے۔وہ اُسے اُس کی جگہ سے اُکھاڑ پھینکتی ہے۔

22 کیونکہ خُدا اُس پر برسائے گا اور چھوڑنے کا نہیں۔وہ اُس کے ہاتھ سے نِکل بھاگنا چاہے گا۔

23 لوگ اُس پر تالِیاں بجائیں گےاور سُسکار کر اُسے اُس کی جگہ سے نِکال دیں گے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42