1 یقِیناً چاندی کی کان ہوتی ہےاور سونے کے لِئے جگہ ہوتی ہے جہاں تایا جاتا ہے۔
2 لوہا زمِین سے نِکالا جاتا ہےاور پِیتل پتّھر میں سے گلایا جاتا ہے۔
3 اِنسان تارِیکی کی تہ تک پُہنچتا ہےاور ظُلمات اور مَوت کے سایہ کی اِنتِہا تکپتّھروں کی تلاش کرتا ہے۔
4 آبادی سے دُور وہ سُرنگ لگاتا ہے۔آنے جانے والوں کے پاؤں سے بے خبراور لوگوں سے دُور وہ لٹکتے اور جُھولتے ہیں۔
5 اور زمِین ۔ اُس سے خُوراک پَیدا ہوتی ہےاور اُس کے اندر گویا آگ سے اِنقلاب ہوتا رہتا ہے۔
6 اُس کے پتّھروں میں نِیلم ہے۔اور اُس میں سونے کے ذرّے ہیں۔