21 لوگ میری طرف کان لگاتے اور مُنتظِر رہتےاور میری مشورت کے لِئے خاموش ہو جاتے تھے ۔
22 میری باتوں کے بعد وہ پِھر نہ بولتے تھےاور میری تقرِیر اُن پر ٹپکتی تھی۔
23 وہ میرا اَیسا اِنتظار کرتے تھے جَیسا بارِش کااور اپنا مُنہ اَیسے پسارتے تھے جَیسے پِچھلے مِینہ کے لِئے۔
24 جب وہ مایُوس ہوتے تھے تو مَیں اُن پر مُسکراتا تھااور میرے چِہرہ کی بشاشت کو اُنہوں نے کبھی نہ بِگا ڑ ا ۔
25 مَیں اُن کی راہ کو چُنتا اور سردار کی طرح بَیٹھتااور اَیسے رہتا تھا جَیسے فَوج میں بادشاہاور جَیسے وہ جو غم زدوں کو تسلّی دیتا ہے۔