4 جَیسا مَیں اپنی برومندی کے ایّام میں تھا۔جب خُدا کی خُوشنُودی میرے ڈیرے پر تھی۔
5 جب قادرِ مُطلق ہنوز میرے ساتھ تھااور میرے بچّے میرے ساتھ تھے۔
6 جب میرے قدم مکّھن سے دُھلتے تھےاور چٹان میرے لِئے تیل کی ندیاں بہاتی تھی!
7 جب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتااور اپنے لِئے چَوک میں بَیٹھک تیّار کرتا تھا
8 تو جوان مُجھے دیکھتے اور چُھپ جاتےاور عُمر رسِیدہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوتے تھے۔
9 اُمرا بولنا بند کر دیتےاور اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھ لیتے تھے۔
10 رئِیسوں کی آواز تھم جاتیاور اُن کی زُبان تالُو سے چِپک جاتی تھی۔