7 مَیں نے کہا سالخُوردہ لوگ بولیںاور عُمر رسِیدہ حِکمت سِکھائیں۔
8 لیکن اِنسان میں رُوح ہےاور قادرِ مُطلق کا دَم خِرد بخشتا ہے۔
9 بڑے آدمی ہی عقل مند نہیں ہوتےاور عُمر رسِیدہ ہی اِنصاف کو نہیں سمجھتے۔
10 اِس لِئے مَیں کہتا ہُوں میری سُنو۔مَیں بھی اپنی رائے دُوں گا۔
11 دیکھو! مَیں تُمہاری باتوں کے لِئے رُکا رہاجب تُم الفاظ کی تلاش میں تھے۔مَیں تُمہاری دلِیلوں کا مُنتظِررہا
12 بلکہ مَیں تُمہاری طرف توجُّہ کرتا رہااور دیکھو تُم میں کوئی نہ تھا جو ایُّو ب کو قائِل کرتایا اُس کی باتوں کا جواب دیتا۔
13 خبردار یہ نہ کہنا کہ ہم نے حِکمت کو پا لِیا ہے۔خُدا ہی اُسے لاجواب کر سکتا ہے نہ کہ اِنسان۔