3 دیکھ! تُو نے بُہتوں کو سِکھایااور کمزور ہاتھوں کو مضبُوط کِیا۔
4 تیری باتوں نے گِرتے ہُوئے کو سنبھالااور تُو نے لڑکھڑاتے گُھٹنوں کو پایدار کِیا۔
5 پر اب تو تُجھی پر آ پڑی اور تُو بے دِل ہُؤا جاتاہے ۔اُس نے تُجھے چُھؤا اور تُو گھبرا اُٹھا۔
6 کیا تیری خُدا ترسی ہی تیرا بھروسا نہیں؟کیا تیری راہوں کی راستی تیری اُمّیدنہیں؟
7 کیا تُجھے یاد ہے کہ کبھی کوئی معصُوم بھی ہلاک ہُؤاہے؟یا کہِیں راستباز بھی کاٹ ڈالے گئے؟
8 میرے دیکھنے میں تو جو گُناہ کو جوتتےاور دُکھ بوتے ہیں وُہی اُس کو کاٹتے ہیں۔
9 وہ خُدا کے دَم سے ہلاک ہوتےاور اُس کے غضب کے جھوکے سے بھسم ہوتے ہیں۔