13 خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔
14 پِھر میری کیا حقِیقت ہے کہ مَیں اُسے جواب دُوںاور اُس سے بحث کرنے کو اپنے لفظ چھانٹ چھانٹکر نِکالُوں؟
15 اُسے تو مَیں اگر صادِق بھی ہوتا تو جواب نہ دیتا۔مَیں اپنے مُخالِف کی مِنّت کرتا۔
16 اگر وہ میرے پُکارنے پر مُجھے جواب بھی دیتاتَو بھی مَیں یقِین نہ کرتا کہ اُس نے میری آواز سُنی۔
17 وہ طُوفان سے مُجھے توڑتا ہےاور بے سبب میرے زخموں کو زِیادہ کرتا ہے۔
18 وہ مُجھے دَم نہیں لینے دیتابلکہ مُجھے تلخی سے لبریز کرتا ہے۔
19 اگر زورآور کی طاقت کا ذِکر ہو تو دیکھو وہ ہے!اور اگر اِنصاف کا تو میرے لِئے وقت کَون ٹھہرائے گا؟