2 درحقِیقت مَیں جانتا ہُوں کہ بات یُوں ہی ہےپر اِنسان خُدا کے حضُور کَیسے راستباز ٹھہرے؟
3 اگر وہ اُس سے بحث کرنے کو راضی بھی ہوتو یہ ہزار باتوں میں سے اُسے ایک کا بھی جواب نہدے سکے گا ۔
4 وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے ۔کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟
5 وہ پہاڑوں کو ہٹا دیتا ہے اور اُنہیں پتا بھی نہیں لگتا۔وہ اپنے قہر میں اُنہیں اُلٹ دیتا ہے ۔
6 وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتاہےاور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔
7 وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتااور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔
8 وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہےاور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے ۔