27 اگر مَیں کہُوں مَیں اپنا غم بُھلا دُوں گااور اُداسی کو چھوڑ کر دِل شاد ہُوںگا
28 تو مَیں اپنے دُکھوں سے ڈرتا ہُوں۔مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے بے گُناہ نہ ٹھہرائے گا۔
29 مَیں تو مُلزِم ٹھہرُوں گا۔پِھر مَیں عبث زحمت کیوں اُ ٹھاؤُں؟
30 اگر مَیں اپنے کو برف کے پانی سے دھوؤُںاور اپنے ہاتھ کِتنے ہی صاف کرُوں
31 تَو بھی تُو مُجھے کھائی میں غوطہ دے گااور میرے ہی کپڑے مُجھ سے گِھن گھائیں گے ۔
32 کیونکہ وہ میری طرح آدمی نہیں کہ مَیں اُسےجواب دُوںاور ہم عدالت میں باہم حاضِر ہوں۔
33 ہمارے درمیان کوئی ثالِث نہیںجو ہم دونوں پر اپنا ہاتھ رکھّے۔