5 وہ پہاڑوں کو ہٹا دیتا ہے اور اُنہیں پتا بھی نہیں لگتا۔وہ اپنے قہر میں اُنہیں اُلٹ دیتا ہے ۔
6 وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتاہےاور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔
7 وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتااور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔
8 وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہےاور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے ۔
9 اُس نے بناتُ النّعش اور جبّار اورثُریّااور جنُوب کے بُرجوں کو بنایا ۔
10 وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہوسکتےاور بے شُمار عجائِب کرتا ہے۔
11 دیکھو! وہ میرے پاس سے گُذرتا ہے پر مُجھےدِکھائی نہیں دیتا ۔وہ آگے بھی بڑھ جاتا ہے پر مَیں اُسے نہیں دیکھتا۔