1 میری رُوح میری زِندگی سے بیزار ہے۔مَیں اپنا شِکوہ خُوب دِل کھول کر کرُوں گا۔مَیں اپنے دِل کی تلخی میں بولُوں گا۔
2 مَیں خُدا سے کہُوںگا مُجھے مُلزِم نہ ٹھہرا۔مُجھے بتا کہ تُو مُجھ سے کیوں جھگڑتا ہے۔
3 کیا تُجھے اچھّا لگتا ہے کہ اندھیر کرےاور اپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چِیز کو حقِیر جانےاور شرِیروں کی مشورت کو روشن کرے؟
4 کیا تیری آنکھیں گوشت کی ہیںیا تُو اَیسے دیکھتا ہے جَیسے آدمی دیکھتاہے؟
5 کیا تیرے دِن آدمی کے دِن کی طرحاور تیرے سال اِنسان کے ایّام کی مانِند ہیں
6 کہ تُو میری بدکاری کو پُوچھتااور میرا گُناہ ڈُھونڈتا ہے