3 مَیں تو قادرِ مُطلِق سے گُفتگو کرنا چاہتا ہُوں۔میری آرزُو ہے کہ خُدا کے ساتھ بحث کرُوں۔
4 لیکن تُم لوگ تو جُھوٹی باتوں کے گھڑنے والے ہو۔تُم سب کے سب نِکمّے طبِیب ہو۔
5 کاش تُم بِالکُل خاموش ہوجاتے!یِہی تُمہاری عقل مندی ہوتی۔
6 اب میری دلِیل سُنواور میرے مُنہ کے دعویٰ پر کان لگاؤ۔
7 کیا تُم خُدا کے حق میں ناراستی سے باتیں کرو گےاور اُس کے حق میں فریب سے بولوگے؟
8 کیا تُم اُس کی طرف داری کروگے؟کیا تُم خُدا کی طرف سے جھگڑوگے؟
9 کیا یہ اچھّا ہو گا کہ وہ تُمہاری تفتِیش کرے؟کیا تُم اُسے فریب دو گے جَیسے آدمی کو؟