11 جَیسے جِھیل کا پانی مَوقُوف ہو جاتااور دریا اُترتا اور سُوکھ جاتا ہےوَیسے آدمی لیٹ جاتا ہے اور اُٹھتا نہیں۔
12 جب تک آسمان ٹل نہ جائے وہ بیدار نہ ہوں گےاور نہ اپنی نِیند سے جگائے جائیں گے۔
13 کاش کہ تُو مُجھے پاتال میں چُھپا دےاور جب تک تیرا قہر ٹل نہ جائے مُجھے پوشِیدہ رکھّےاور کوئی مُعیّن وقت میرے لِئے ٹھہرائے اور مُجھے یاد کرے!
14 اگر آدمی مَر جائے تو کیا وہ پِھرجِئے گامَیں اپنی جنگ کے کُل ایّام میں مُنتِطر رہتاجب تک میرا چُھٹکارا نہ ہوتا۔
15 تُو مُجھے پُکارتا اور مَیں تُجھے جواب دیتا۔تُجھے اپنے ہاتھوں کی صنعت کی طرف رغبت ہوتی۔
16 پر اب تو تُو میرے قدم گِنتا ہے۔کیا تُو میرے گُناہ کی تاک میں لگا نہیں رہتا؟
17 میری خطا تَھیلی میں سر بہ مُہر ہے۔تُو نے میرے گُناہ کو سی رکھّا ہے۔