10 اِس لِئے پھندے تیری چاروں طرف ہیںاور ناگہانی خَوف تُجھے ستاتا ہے۔
11 یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتااور پانی کی باڑھ تُجھے چُھپائے لیتی ہے۔
12 کیا آسمان کی بُلندی میں خُدا نہیں؟اور تاروں کی بُلندی کو دیکھ ۔ وہ کَیسے اُونچے ہیں!
13 پِھر تُو کہتا ہے کہ خُدا کیا جانتا ہے؟کیا وہ گہری تارِیکی میں سے عدالت کرے گا ؟
14 دَلدار بادل اُس کے لِئے پردہ ہیں کہ وہ دیکھنہیں سکتا۔وہ آسمان کے دائِرہ میں سَیر کرتا پِھرتا ہے۔
15 کیا تُو اُسی پُرانی راہ پر چلتا رہے گاجِس پر شرِیر لوگ چلے ہیں؟
16 جو اپنے وقت سے پہلے اُٹھا لِئے گئےاور سَیلاب اُن کی بُنیاد کو بہا لے گیا۔