22 مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ شرِیعت کو اُسی کیزُبانی قبُول کراور اُس کی باتوں کو اپنے دِل میں رکھ لے۔
23 اگر تُو قادرِ مُطلِق کی طرف پِھرے تو بحال کِیاجائے گا۔بشرطیکہ تُو ناراستی کو اپنے خَیموں سے دُور کر دے۔
24 تُو اپنے خزانہ کو مِٹّی میںاور اوفِیر کے سونے کو ندیوں کے پتّھروں میں ڈال دے
25 تب قادرِ مُطلِق تیراخزانہاور تیرے لِئے بیش قِیمت چاندی ہو گا۔
26 کیونکہ تب ہی تُو قادرِ مُطلِق میں مسرُور رہے گااور خُدا کی طرف اپنا مُنہ اُٹھائے گا۔
27 تُو اُس سے دُعا کرے گا اور وہ تیری سُنے گااور تُو اپنی مَنّتیں پُوری کرے گا۔
28 جِس بات کو تُو کہے گا وہ تیرے لِئے ہو جائے گیاور نُور تیری راہوں کو رَوشن کرے گا۔