11 میرا پاؤں اُس کے قدموں سے لگا رہا ہے۔مَیں اُس کے راستہ پر چلتا رہا ہُوں اور برگشتہ نہیں ہُؤا۔
12 مَیں اُس کے لبوں کے حُکم سے ہٹا نہیں۔مَیں نے اُس کے مُنہ کی باتوں کو اپنی ضرُوری خُوراکسے بھی زِیادہ ذخِیرہ کِیا۔
13 لیکن وہ ایک خیال میں رہتا ہے اور کَون اُس کوپِھراسکتاہے؟اور جو کُچھ اُس کا جی چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔
14 کیونکہ جو کُچھ میرے لِئے مُقرّر ہے وہ پُورا کرتا ہےاور بُہت سی اَیسی باتیں اُس کے ہاتھ میں ہیں۔
15 اِسی لِئے مَیں اُس کے حضُور میں گھبرا جاتا ہُوں۔مَیں جب سوچتا ہُوں تو اُس سے ڈر جاتا ہُوں
16 کیونکہ خُدا نے میرے دِل کو بودا کر ڈالا ہےاور قادرِ مُطلِق نے مُجھ کو گھبرا دِیا ہے۔
17 اِس لِئے کہ مَیں اِس ظُلمت سے پہلے کاٹ ڈالا نہ گیااور اُس نے بڑی تارِیکی کو میرے سامنے سے نہ چُھپایا۔