3 کاش کہ مُجھے معلُوم ہوتا کہ وہ مُجھے کہاں مِل سکتا ہےتاکہ مَیں عَین اُس کی مسند تک پُہنچ جاتا!
4 مَیں اپنا مُعاملہ اُس کے حضُور پیش کرتااور اپنا مُنہ دلِیلوں سے بھر لیتا۔
5 مَیں اُن لفظوں کو جان لیتا جِن میں وہ مُجھے جواب دیتااور جو کُچھ وہ مُجھ سے کہتا مَیں سمجھ لیتا۔
6 کیا وہ اپنی قُدرت کی عظمت میں مُجھ سے لڑتا؟نہیں ۔ بلکہ وہ میری طرف توجُّہ کرتا۔
7 راستباز وہاں اُس کے ساتھ بحث کر سکتے۔یُوں مَیں اپنے مُنصِف کے ہاتھ سے ہمیشہ کے لِئےرہائی پاتا۔
8 دیکھو! مَیں آگے جاتا ہُوں پر وہ وہاں نہیںاور پِیچھے ہٹتا ہُوں پر مَیں اُسے دیکھ نہیں سکتا۔
9 بائیں ہاتھ پِھرتا ہُوں جب وہ کام کرتا ہے پر وہمُجھے دِکھائی نہیں دیتا ۔وہ دہنے ہاتھ کی طرف چُھپ جاتا ہے اَیسا کہ مَیںاُسے دیکھ نہیں سکتا۔