1 قادرِ مُطلِق نے وقت کیوں نہیں ٹھہرائےاور جو اُسے جانتے ہیں وہ اُس کے دِنوں کو کیوںنہیں دیکھتے؟
2 اَیسے لوگ بھی ہیں جو زمِین کی حدّوں کو سرکادیتے ہیں۔وہ ریوڑوں کو زبردستی لے جاتے اور اُنہیں چراتے ہیں ۔
3 وہ یتِیم کے گدھے کو ہانک لے جاتے ہیں۔وہ بیوہ کے بَیل کو گِرَو لیتے ہیں۔
4 وہ مُحتاج کو راستہ سے ہٹا دیتے ہیں۔زمِین کے غرِیب اِکٹّھے چُھپتے ہیں۔
5 دیکھو! وہ بیابان کے گورخروں کی طرح اپنے کامکو جاتےاور مشقّت اُٹھا کر خُوراک ڈُھونڈتے ہیں۔بیابان اُن کے بچّوں کے لِئے خُوراک بہم پُہنچاتا ہے۔
6 وہ کھیت میں اپنا چارا کاٹتے ہیںاور شرِیروں کے انگُور کی خوشہ چِینی کرتے ہیں۔