7 وہ شِمال کو فضا میں پَھیلاتا ہےاور زمِین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔
8 وہ اپنے دَلدار بادلوں میں پانی کو باندھ دیتا ہےاور بادل اُس کے بوجھ سے پھٹتا نہیں۔
9 وہ اپنے تخت کو ڈھانک لیتا ہےاور اُس کے اُوپر اپنے بادل کو تان دیتا ہے۔
10 اُس نے روشنی اور اندھیرے کے مِلنے کی جگہ تکپانی کی سطح پر حدباندھ دی ہے۔
11 آسمان کے سُتُون کانپتےاور اُس کی جِھڑکی سے حَیران ہوتے ہیں۔
12 وہ اپنی قُدرت سے سمُندر کو مَوجزن کرتااور اپنے فہم سے رہب کو چھید دیتا ہے۔
13 اُس کے دَم سے آسمان آراستہ ہوتا ہے۔اُس کے ہاتھ نے تیزرَو سانپ کو چھیدا ہے۔