7 میرا دُشمن شرِیروں کی مانِند ہواور میرے خِلاف اُٹھنے والا ناراستوں کی مانِند!
8 کیونکہ گو بے دِین دَولت حاصِل کر لے تَو بھی اُسکی اُمّید کیا ہےجب خُدا اُس کی جان لے لے؟
9 کیا خُدا اُس کی فریاد سُنے گاجب مُصِیبت اُس پرآئے؟
10 کیا وہ قادرِ مُطلق میں مسرُور رہے گااور ہر وقت خُدا سے دُعاکرے گا؟
11 مَیں تُمہیں خُدا کے برتاؤ کی تعلِیم دُوں گااور قادرِ مُطلق کی بات نہ چُھپاؤُں گا۔
12 دیکھو! تُم سبھوں نے خُود یہ دیکھا ہےپِھر تُم بِالکُل خُود بِین کَیسے ہوگئے؟
13 خُدا کی طرف سے شرِیر آدمی کا حِصّہاور ظالِموں کی مِیراث جو وہ قادرِ مُطلق کی طرف سےپاتے ہیں یِہی ہے۔