22 ہلاکت اور مَوت کہتی ہیںہم نے اپنے کانوں سے اُس کی افواہ تو سُنی ہے۔
23 خُدا اُس کی راہ کو جانتا ہےاور اُس کی جگہ سے واقِف ہے۔
24 کیونکہ وہ زمِین کی اِنتِہا تک نظر کرتا ہےاور سارے آسمان کے نِیچے دیکھتا ہے
25 تاکہ وہ ہوا کا وزن ٹھہرائےبلکہ وہ پانی کو پَیمانہ سے ناپتا ہے۔
26 جب اُس نے بارِش کے لِئے قانُوناور رَعد کی برق کے لِئے راستہ ٹھہرایا
27 تب ہی اُس نے اُسے دیکھا اور اُس کا بیان کِیا۔اُس نے اُسے قائِم کِیا بلکہ اُسے ڈھُونڈ نِکالا
28 اور اُس نے اِنسان سے کہادیکھ خُداوند کا خَوف ہی حِکمت ہےاور بدی سے دُور رہنا خِرد ہے۔