1 اور ایُّوب پِھر اپنی مثل لا کر کہنے لگا:-
2 کاش کہ مَیں اَیسا ہوتا جَیسا گُذشتہ مہِینوں میںیعنی جَیسا اُن دِنوں میں جب خُدا میری حِفاظت کر تا تھا ۔
3 جب اُس کا چراغ میرے سر پر رَوشن رہتا تھااور مَیں اندھیرے میں اُس کے نُور کے ذرِیعہ سے چلتا تھا۔
4 جَیسا مَیں اپنی برومندی کے ایّام میں تھا۔جب خُدا کی خُوشنُودی میرے ڈیرے پر تھی۔
5 جب قادرِ مُطلق ہنوز میرے ساتھ تھااور میرے بچّے میرے ساتھ تھے۔
6 جب میرے قدم مکّھن سے دُھلتے تھےاور چٹان میرے لِئے تیل کی ندیاں بہاتی تھی!
7 جب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتااور اپنے لِئے چَوک میں بَیٹھک تیّار کرتا تھا