6 جب میرے قدم مکّھن سے دُھلتے تھےاور چٹان میرے لِئے تیل کی ندیاں بہاتی تھی!
7 جب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتااور اپنے لِئے چَوک میں بَیٹھک تیّار کرتا تھا
8 تو جوان مُجھے دیکھتے اور چُھپ جاتےاور عُمر رسِیدہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوتے تھے۔
9 اُمرا بولنا بند کر دیتےاور اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھ لیتے تھے۔
10 رئِیسوں کی آواز تھم جاتیاور اُن کی زُبان تالُو سے چِپک جاتی تھی۔
11 کیونکہ کان جب میری سُن لیتا تو مُجھے مُبارک کہتا تھااور آنکھ جب مُجھے دیکھ لیتی تو میری گواہی دیتی تھی
12 کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھااور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔