1 مَیں نے اپنی آنکھوں سے عہد کِیا ہے۔پِھر مَیں کِسی کُنواری پر کیونکر نظرکرُوں؟
2 کیونکہ اُوپر سے خُدا کی طرف سے کیا بخرہ ہےاور عالمِ بالا سے قادرِ مُطلق کی طرف سے کیا مِیراث ہے ؟
3 کیا وہ ناراستوں کے لِئے آفتاور بدکرداروں کے لِئے تباہی نہیں ہے؟
4 کیا وہ میری راہوں کو نہیں دیکھتااور میرے سب قدموں کو نہیں گِنتا؟
5 اگر مَیں بطالت سے چلا ہُوںاور میرے پاؤں نے دغا کے لِئے جلدی کی ہے
6 (تو مَیں ٹِھیک ترازُو میں تولا جاؤُںتاکہ خُدا میری راستی کو جان لے)۔
7 اگر میرا قدم راستہ سے برگشتہ ہُؤا ہےاور میرے دِل نے میری آنکھوں کی پَیروی کی ہےاور اگر میرے ہاتھوں پر داغ لگاہے