10 تو میری بِیوی دُوسرے کے لِئے پِیسےاور غَیر مَرد اُس پر جُھکیں۔
11 کیونکہ یہ نِہایت بُرا جُرم ہوتابلکہ اَیسی بدی ہوتی جِس کی سزا قاضی دیتے ہیں۔
12 کیونکہ وہ اَیسی آگ ہے جو جلا کر بھسم کر دیتی ہےاور میرے سارے حاصِل کو جڑ سے نیست کر ڈالتی ہے ۔
13 اگر مَیں نے اپنے خادِم یا اپنی خادِمہ کا حق ماراہوجب اُنہوں نے مُجھ سے جھگڑاکِیا
14 تو جب خُدا اُٹھے گا تب مَیں کیا کرُوں گا؟اور جب وہ آئے گا تو مَیں اُسے کیا جواب دُوں گا؟
15 کیا وُہی اُس کا بنانے والا نہیں جِس نے مُجھے بطنمیں بنایا؟اور کیا ایک ہی نے ہماری صُورت رَحِم میں نہیں بنائی؟
16 اگر مَیں نے مُحتاج سے اُس کی مُراد روک رکھّییا اَیسا کِیا کہ بیوہ کی آنکھیں رہ گئِیں۔