20 اگر اُس کی کمر نے مُجھ کو دُعا نہ دی ہواور اگر وہ میری بھیڑوں کی اُون سے گرم نہ ہُؤا ہو۔
21 اگر مَیں نے کِسی یتِیم پر ہاتھ اُٹھایا ہوکیونکہ پھاٹک پر مُجھے اپنی کُمک دِکھائی دی
22 تو میرا کندھا میرے شانہ سے اُتر جائےاور میرے بازُو کی ہڈّی ٹُوٹ جائے
23 کیونکہ مُجھے خُدا کی طرف سے آفت کا خَوف تھااور اُس کی بزُرگی کی وجہ سے مَیں کُچھ نہ کر سکا۔
24 اگر مَیں نے سونے پر بھروسا کِیاہواور چوکھے سونے سے کہا میرا اِعتماد تُجھ پر ہے۔
25 اگر مَیں اِس لِئے کہ میری دولت فراوان تھیاور میرے ہاتھ نے بُہت کُچھ حاصِل کر لِیا تھا نازان ہُؤا۔
26 اگر مَیں نے سُورج پر جب وہ چمکتا ہے نظر کی ہویا چاند پر جب وہ آب و تاب میں چلتا ہے