26 اگر مَیں نے سُورج پر جب وہ چمکتا ہے نظر کی ہویا چاند پر جب وہ آب و تاب میں چلتا ہے
27 اور میرا دِل خُفیتہً فریفتہ ہو گیا ہواور میرے مُنہ نے میرے ہاتھ کو چُوم لِیا ہو
28 تو یہ بھی اَیسی بدی ہے جِس کی سزا قاضی دیتے ہیںکیونکہ یُوں مَیں نے خُدا کا جو عالمِ بالا پر ہے اِنکار کِیا ہوتا ۔
29 اگر مَیں اپنے نفرت کرنے والے کی ہلاکت سےخُوش ہُؤایا جب اُس پر آفت آئی تو شادمان ہُؤا۔
30 (ہاں مَیں نے تو اپنے مُنہ کو اِتنا گُناہ بھی نہ کرنے دِیاکہ لَعنت بھیج کر اُس کی مَوت کے لِئے دُعا کرتا) ۔
31 اگر میرے خَیمہ کے لوگوں نے یہ نہ کہاہواَیسا کَون ہے جو اُس کے ہاں گوشت سے سیر نہ ہُؤا؟
32 پردیسی کو گلی کُوچوں میں ٹِکنا نہ پڑابلکہ مَیں مُسافِر کے لِئے اپنے دروازے کھول دیتا تھا۔