1 سو اُن تِینوں آدمِیوں نے ایُّو ب کو جواب دینا چھوڑ دِیااِس لِئے کہ وہ اپنی نظر میں صادِق تھا۔
2 تب الِیہُو بِن براکیل بُوزی کا جو رام کے خاندان سے تھا قہر بھڑکا ۔ اُس کا قہر ایُّوب پر بھڑکااِس لِئے کہ اُس نے خُدا کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو راست ٹھہرایا۔
3 اور اُس کے تِینوں دوستوں پر بھی اُس کا قہر بھڑکا اِس لِئے کہ اُنہیں جواب تو سُوجھا نہیں تَو بھی اُنہوں نے ایُّو ب کو مُجرِم ٹھہرایا۔
4 اور الِیہُو ایُّوب سے بات کرنے سے اِس لِئے رُکارہا کہ وہ اُس سے بڑے تھے۔
5 جب الِیہُو نے دیکھا کہ اُن تِینوں کے مُنہ میں جواب نہ رہا تو اُس کا قہر بھڑک اُٹھا۔
6 اور براکیل بُوزی کا بیٹا الِیہُو کہنے لگا:-مَیں جوان ہُوں اور تُم بُہت عُمر رسِیدہ ہواِس لِئے مَیں رُکا رہا اور اپنی رائے دینے کی جُرأت نہ کی ۔
7 مَیں نے کہا سالخُوردہ لوگ بولیںاور عُمر رسِیدہ حِکمت سِکھائیں۔