11 دیکھو! مَیں تُمہاری باتوں کے لِئے رُکا رہاجب تُم الفاظ کی تلاش میں تھے۔مَیں تُمہاری دلِیلوں کا مُنتظِررہا
12 بلکہ مَیں تُمہاری طرف توجُّہ کرتا رہااور دیکھو تُم میں کوئی نہ تھا جو ایُّو ب کو قائِل کرتایا اُس کی باتوں کا جواب دیتا۔
13 خبردار یہ نہ کہنا کہ ہم نے حِکمت کو پا لِیا ہے۔خُدا ہی اُسے لاجواب کر سکتا ہے نہ کہ اِنسان۔
14 کیونکہ نہ اُس نے مُجھے اپنی باتوں کا نِشانہ بنایانہ مَیں تُمہاری سی تقرِیروں سے اُسے جواب دُوں گا۔
15 وہ حَیران ہیں ۔ وہ اب جواب نہیں دیتے۔اُن کے پاس کہنے کو کوئی بات نہ رہی۔
16 اور کیا مَیں رُکا رہُوں اِس لِئے کہ وہ بولتے نہیں۔اِس لِئے کہ وہ چُپ چاپ کھڑے ہیں اور اب جوابنہیں دیتے؟
17 مَیں بھی اپنی بات کہُوں گا۔مَیں بھی اپنی رائے دُوں گا۔