18 وہ اُس کی جان کو گڑھے سے بچاتا ہےاور اُس کی زِندگی تلوار کی مار سے۔
19 وہ اپنے بِستر پر درد سے تنبِیہ پاتا ہےاور اُس کی ہڈِّیوں میں دائِمی جنگ ہے۔
20 یہاں تک کہ اُس کا جی روٹی سےاور اُس کی جان لذِیذ کھانے سے نفرت کرنے لگتی ہے ۔
21 اُس کا گوشت اَیسا سُوکھ جاتا ہے کہ دِکھائی نہیں دیتااور اُس کی ہڈِّیاں جو دِکھائی نہیں دیتی تِھیں نِکل آتی ہیں ۔
22 بلکہ اُس کی جان گڑھے کے قرِیب پُہنچتی ہےاور اُس کی زِندگی ہلاک کرنے والوں کے نزدِیک۔
23 وہاں اگر اُس کے ساتھ کوئی فرِشتہ ہویا ہزار میں ایک تعبِیر کرنے والاجو اِنسان کو بتائے کہ اُس کے لِئے کیا ٹِھیک ہے
24 تو وہ اُس پررحم کرتا اور کہتا ہےکہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔