24 تو وہ اُس پررحم کرتا اور کہتا ہےکہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔
25 تب اُس کا جِسم بچّے کے جِسم سے بھی تازہ ہو گااور اُس کی جوانی کے دِن لَوٹ آتے ہیں۔
26 وہ خُدا سے دُعا کرتا ہے اور وہ اُس پر مِہربان ہوتاہے۔اَیسا کہ وہ خُوشی سے اُس کا مُنہ دیکھتا ہےاور وہ اِنسان کی صداقت کو بحال کر دیتا ہے۔
27 وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہےکہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیااور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔
28 اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایااور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔
29 دیکھو! خُدا آدمی کے ساتھ یہ سب کامدو بار بلکہ تِین بار کرتا ہے
30 تاکہ اُس کی جان کو گڑھے سے لَوٹا لائےاور وہ زِندوں کے نُور سے مُنوّر ہو۔